باوما کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح سمیٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح سمیٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا۔گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔اس فتح کیساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹمبا باوما اور جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد دلچسپ میمز وائرل ہورہی ہیں۔
Load/Hide Comments