“ایران نے حملہ کیا تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرے گا”، ٹرمپ

ایران نے حملہ کیا تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرے گا، ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا، تو امریکا اسرائیل کا مکمل دفاع کرے گا۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، اور ان کی انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے ایک اہم اتحادی ملک کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا: “ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔”انہوں نے مزید کہا: “اگر ایران نے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔”صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس حملے کا حصہ نہیں تھا، البتہ اسرائیل کی سلامتی امریکا کے لیے اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں