دنیا کے سب سے بہتر تعلیمی نظام کے حامل ممالک کونسے ہیں؟

تعلیم اور خواندگی ملک کی معاشی اور سماجی بنیادوں کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور دنیا کے کئی ممالک اسے فروغ دینے کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔
ایک عمدہ تعلیمی نظام نہ صرف انفرادی ترقی میں معاون ہوتا ہے بلکہ ملک کی مجموعی فلاح و بہبود کو بھی فروغ دیتا ہے۔ تاہم تمام ممالک میں تعلیم کی سطح اور انداز مختلف ہوتے ہیں، کسی ملک کی ترقی اور اس کے تعلیمی نظام کے معیار کے درمیان واضح اور براہ راست تعلق ہوتا ہے۔
گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے مطابق تعلیم اور خواندگی ہر فرد کے بنیادی انسانی حقوق ہیں۔ یہ صنفی مساوات کو فروغ دیتا ہے، امن اور استحکام کو بڑھاتا ہے اور زندگی اور کیریئر کے بہتر مواقع کے دروازے بھی کھولتا ہے۔
درج ذیل ان ممالک کی فہرست دی جارہی ہے جن میں تعلیمی نظام کا معیار دنیا میں بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
1) جنوبی کوریا
2) ڈنمارک
3) نیدرلینڈز
4) بیلجیئم
5) سلووینیا
6) جاپان
7) جرمنی
8) فن لینڈ
9) ناروے
10) آئرلینڈ