سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔مسجد الحرام میں نمازِ عید کی امامت حرمین شریفین کے امام نے کی جبکہ مسجد نبوی میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ میں نماز عید کا خطبہ دیا گیا۔عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد، عالم اسلام کی ترقی، اور فلسطین و دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کر دی گئی ادھر حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ حج کے اہم رکن رمی جمرات کی ادائیگی کے ساتھ بڑے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں، جس کے بعد قربانی، حلق یا قصر اور احرام کی حالت ختم کرنے کے مناسک ادا کیے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد حجاج طواف زیارت اور سعی مکمل کریں گے۔