عید کے دن اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ

اسرائیلی فضائیہ نے عیدالاضحیٰ کے دن بیروت کے جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا، جسے لبنان نے جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے زیر زمین ڈرون تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو ایرانی مدد سے ہزاروں ڈرون بنا رہا تھا۔ حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نے مقامی آبادی کو انخلا کی وارننگ بھی دی تھی، جس کے بعد ہزاروں افراد علاقے سے نکل گئے۔لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “عید اور سیاحتی سیزن کے موقع پر یہ حملے لبنانی معیشت، امن و امان اور استحکام پر دانستہ حملہ ہیں۔”لبنانی صدر جوزف عون نے بھی اسے “بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا اور کہا کہ “مقدس مذہبی تہوار کے دن ان حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔”
Load/Hide Comments