شدید گرمی؛ سعودی حکومت کی عازمین حج سے خیموں میں رہنے کی اپیل

شدید گرمی؛ سعودی حکومت کی عازمین حج سے خیموں میں رہنے کی اپیل

ریاض:دنیا بھر سے فرزندگان توحید حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں جھلسا دینے والی گرمی کو دیکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے دوران مملکت کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جس کے پیش نظر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اللہ کے مہمانوں کی شدید گرمی میں کسی بھی قسم کی تکلیف سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سعودی فرمانروا کے حکم پر متعدد اقدامات بروئے کار لا جارہے ہیں اور ساتھ ہی عازمین حج کو موسم سے متعلق آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی دشواری نہیں ہو۔
تازہ ترین ہدایت میں سعودی حکومت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ جمعرات کے روز میدان عرفات میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے اپنے خیموں سے صبح 10 سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔ جس میں کافی مشقت کرنا ہوتی ہے اور گرمی لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پہاڑ پر کھلے آسمان تلے عبادت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں