ایلون مسک کی امریکی صدر کے ٹیکس کٹوتی اور اخراجات بل پرشدید تنقید

نیویارک:ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہوتے ہی ایلون مسک حکومت پر برہم ہوگئے،ریپبلکن پارٹی کے اخراجات بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پرپیغام میں ایلون مسک نے کہا ریپبلکن پارٹی کی جانب سےپیش کیاگیا اخراجات کا بل فضول خرچی سے بھرپوراورقابل نفرت ہے،ٹرمپ کےکٹوتی اور اخراجات بل کو مزیدبرداشت نہیں کرسکتا،حکومتی بل کے حق میں ووٹ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
ایلون مسک 20جنوری سے 30مئی تک صدر ٹرمپ کے مشیرخاص رہے،چند دن پہلے ہی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی سونے کی چابی کا تحفہ دےکر ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس سے رخصت کیا تھا۔
ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث سرکاری عہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
Load/Hide Comments