پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم

پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کی مداخلت پر پاک بھارت جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے میں امن کی خاطر امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کو قبول کیا۔
امریکا کے یوم آزادی پر امریکن سفارت خانے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاک امریکا تعلقات کی ایک تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
1980ء کی افغان جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ملک تھا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا اس جنگ میں ہماری قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ کیا اور کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، کوئی شک نہیں کہ پہلگا واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا ، پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کا ہم نے بھرپور جواب دیا، امریکا کی مداخلت پر جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے کے امن کی خاطر جنگ بندی قبول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں