امریکا:اسرائیل کے حق میں ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی

امریکا،اسرائیل کے حق میں ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی

کولوراڈو:امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے ریلی پر حملہ کردیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی۔ 45 سال کے مشتبہ شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور لوگوں پر پٹرول بم پھینکے۔ ایف بی آئی کا کہناتھا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔حملے کے بعد گورنر کولوراڈو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں