جاپان میں مشہور آر پار دِکھنے والا گھر

جاپان میں مشہور آر پار دِکھنے والا گھر

ٹوکیو:جاپان میں ایک آر پار دکھنے والا ٹرانسپیرنٹ گھر موجود ہے جسے House NA کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ منفرد اور شفاف گھر ٹوکیو، جاپان میں واقع ہے جسے مقامی تعمیرانی کمپنی سو دوجیموتو ارکیٹیکٹ نے 2011 میں مکمل کیا تھا۔ اس گھر کے مواد میں صرف شیشے کی دیواریں اور اسٹیل کا فریم شامل کیا گیا ہے۔
اس کی زیادہ تر دیواریں شیشے کی ہیں جس کی وجہ سے اس گھر کے اندر باہر سب کچھ واضح نظر آتا ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ہے جو چھوٹے پلیٹ فارمز اور کھلی جگہوں کا مجموعہ ہے۔
مزید برآں اس میں کوئی روایتی کمرا نہیں ہے بلکہ پورا گھر چھوٹے پلیٹ فارمز اور زونز پر مشتمل ہے۔ اس میں ہر طرف سے سورج کی روشنی آتی ہے جس سے گھر دن میں خوب روشن رہتا ہے۔
معمار کمپنی سو فوجیمیوتو کے مطابق یہ گھر لوگوں کو ان کے ارد گرد کی جگہوں سے جوڑتا ہے اور ان کے طرزِ زندگی کو شفافیت اور کھلے پن کے ساتھ ہم آہنگ بناتا ہے۔
تاہم ظاہر ہے کہ اس گھر میں پرائیویسی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے کچھ شیشوں پر پردے یا بلائنڈز موجود ہیں۔ اس گھر کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہ رہائش سے زیادہ ایک آرٹ پراجیکٹ ہو جس میں رہنے والوں کو “کھلی دنیا” کا تجربہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں