حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلیے اقدامات کرے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلیے اقدامات کرے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ چار دوست ممالک کے دوروں کے ھوالے سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے زور دیا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کیلئے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں