اسرائیل کا غزہ میں امریکی امدادی مرکز پر حملہ، 31 فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بمباری کردی، جس میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غزہ کو دنیا کا “سب سے زیادہ بھوکا علاقہ” قرار دیا جا رہا ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 24 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ حکومتِ غزہ کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے۔ایک اور اندوہناک واقعے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر حمدی النجار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ اس حملے میں ان کے 9 بچے بھی شہید ہوئے تھے، صرف 11 سالہ بیٹا زندہ بچا ہے۔غزہ حکومت کے مطابق امدادی مراکز کو نشانہ بنانا درحقیقت انہیں “موت کے جال” میں بدلنا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جان بوجھ کر حملے کا نشانہ بنانا ہے۔ اس میں امریکا کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو ان مراکز کو مالی اور سیاسی معاونت فراہم کرتا ہے۔