بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 ہلاکتیں

بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 5 ہلاکتیں

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، حکام نے ہفتے کو تصدیق کی۔آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔ ریاست کے 12 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کیونکہ تین دن سے مسلسل بارش کے باعث متعدد شہری علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔گوہاٹی شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں کئی علاقوں میں بجلی منقطع کر دی گئی ہے تاکہ کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچا جا سکے۔ سیکڑوں خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر جا چکے ہیں۔ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ حکومت نے ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور چاول پر مشتمل امدادی خوراک روانہ کر دی گئی ہے۔بھارت میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کا موسم شدید گرم موسم سے نجات تو دلاتا ہے، لیکن ساتھ ہی تباہی، سیلاب اور ہلاکتیں بھی لاتا ہے۔ برہم پتر ندی اور اس کی معاون ندیاں اپنی حدود سے باہر آ گئی ہیں، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں