قطر اور سعودی عرب کا شام کے سرکاری ملازمین کی مالی مدد کا اعلان

سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ طور پر شام کے سرکاری ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ مالی امداد تین ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی مجموعی مالیت کتنی ہوگی۔ یہ اقدام قطر کی جانب سے پہلے ہی شام کے پبلک سیکٹر کے لیے کی گئی مدد کی توسیع ہے۔اس سے قبل اپریل میں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ورلڈ بینک کے 1.5 کروڑ ڈالر کے بقایاجات ادا کرنے میں بھی تعاون کیا تھا۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا نے شام کی اسلام پسند حکومت پر سے پابندیاں ہٹا لی ہیں — یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا۔ امریکی اقدام سعودی ولی عہد کی درخواست پر کیا گیا۔یورپی یونین نے بھی حالیہ دنوں میں شام پر عائد معاشی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب شام کی تعمیر نو اور معاشی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔