ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان سخت نوعیت کی ٹیلیفونک گفتگو

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان سخت نوعیت کی ٹیلیفونک گفتگو

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ایک سخت نوعیت کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اس سے قبل کیے گئے دعوے کے برخلاف ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنما ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے سلسلے میں مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں شدید اختلافات سامنے آئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا میں ایرانیوں کے ساتھ ایک سفارتی حل چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں ایک اچھا معاہدہ حاصل کر سکتا ہوں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے معاہدے میں دل چسپی رکھتے ہیں جو فریقین کے مفاد میں ہو۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس گفتگو کا لہجہ ان سابقہ بیانات سے مختلف تھا جن میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ دونوں رہنماں نے باہمی تفہیم پر اپنی گفتگو کا اختتام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں