دنیا کا بدبودار ترین پرندہ

دنیا کا بدبودار ترین پرندہ “ہوآٹزن” (Hoatzin) ہے جسے مقامی طور پر “Stinkbird” یعنی بدبودار پرندہ کہا جاتا ہے۔یہ پرندہ جنوبی امریکا کے جنگلات میں خاص طور پر ایمازون اور اورینوکو ندیوں کے اطراف پایا جاتا ہے۔یہ پرندہ پتے کھاتا ہے اور ان کو آنتوں کے بجائے معدے میں خمیر (ferment) کرتا ہے، بالکل گائے کی طرح۔اس کے جسم سے اٹھنے والی بدبو کی وجہ اس کا انہضامی نظام ہے جو خوراک کو خمیر کرکے ہضم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں میتھین جیسی گیسیں بنتی ہیں جو بدبو دار ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پرندے سے گوبر جیسی بدبو آتی ہے۔دلچسپ حقیقت:اس پرندے کی بدبو کے باعث شکاری پرندے بھی اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں!
Load/Hide Comments