سعودی عرب کا غیرقانونی حجاج کو پکڑنے کےلیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

سعودی عرب کا غیرقانونی حجاج کو پکڑنے کےلیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

سعودی عرب نے غیرقانونی طریقے سے حج کرنے والوں کے خلاف جدت پسندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے۔مکہ مکرمہ کی مقدس حدود میں اب جدید ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ سیکڑوں غیرقانونی حجاج کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید نظام غیرقانونی حجاج کو پہچاننے اور انہیں روکنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ ڈرونز کی مدد سے نہ صرف مکہ کی گلیوں بلکہ پہاڑی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جاسکتی ہے، جہاں سے غیرقانونی حجاج داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک اور اہم پیشرفت میں، سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ فروخت کرنے والے انڈونیشیا کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش کے دوران ان کے گھر سے مزید 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں سے کسی کے پاس بھی حج کا جائز پرمٹ موجود نہیں تھا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ ’’یہ تمام اقدامات حجاج کرام کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ غیرقانونی حجاج نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں