امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی: امریکا

امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی پر خوشی ہے، دونوں ملکوں کی براہ راست بات چیت چاہتے ہیں۔
ٹامی پگٹ نے مزید کہاکہ دونوں ممالک سے کہا ہے براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے، صدرٹرمپ امن ساز ہیں اور امن کی پیشرفت کو سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں