بابر کیساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، محمد عامر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابق کپتان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے 26 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے، اس دوران بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز شاندار اننگز کھیلی تھیں، جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے بابراعظم سے کسی قسم کی ذاتی دشمنی کی تردید کی۔محمد عامر نے کہا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں، اور ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
Load/Hide Comments