پاکستانی مسلح افواج کیخلاف پھیلایا جانے والا بھارتی پراپیگنڈہ دم توڑ گیا

ہیوسٹن (کامران جیلانی سے)پاکستانی امریکنز میں بعض عناصر کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کے خلاف پھیلایا جانے والا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے جرتمندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےپاکستانی امریکن اکھٹے ہو گئے ہیوسٹن میں ممتازڈیمو کریٹک رہنماء طاہر جاوید کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے جن لمحات کو ہم پر مسرت طریقے سے منارہے ہیں وہ تاریخ میں یادگار بن گئے ہیںیوم تشکر کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل آفتاب چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پڑوسی ملک نے پھر جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا تقریب کے منتظم ممتاز ڈیمو کریٹک رہنما طاہر جاوید کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ملک و قوم کا وقار پوری دنیا میں بلند کردیا ہے یوم تشکر کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن سند اسمبلی ارم عظیم فاروقی ، ممتاز کمیونٹی رہنما سلمان رزاقی اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف مثالی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے PAGH کے صدر سراج نارسی ،سعید شیخ سحر خورشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔