ایک بار محبت کرچکی، آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی: کنزہ ہاشمی

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار محبت ہو چکی آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی۔حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی “دنیا نیوز” کے مقبول ترین شو”مذاق رات” میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے، میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے اور آگے کا مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار محبت ہوگی البتہ پہلی محبت یک طرفہ نہیں تھی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی شوبز شخصیت پر فدا نہیں رہی، میں شوبز میں آنے سے قبل انڈسٹری سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھی۔میزبان عمران اشرف نے سوال کیا کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ جس پر کنزہ کا کہنا تھا کہ مجھے زوال سے بہت ڈر لگتا ہے، میں متعدد بار سوچتی ہوں کہ ابھی میں جوان اور خوبصورت ہوں، کبھی میں ایسی نہیں رہوں گی اور مجھے یہی سوچ کر ڈر لگتا ہے۔کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصروفیات کی وجہ سے بعض اوقات اپنے خاندان کے افراد سے کئی کئی ماہ بعد ملتی ہوں، تب میں اپنے زائد العمر رشتے داروں کو دیکھتی ہوں تو وہ کافی تبدیل نظر آتے ہیں، تب سوچتی ہوں کہ کاش اپنے پیاروں کی عمر کو روک سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں