10 دن میں امریکا کا دوسرا جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ

10 دن میں امریکا کا دوسرا جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن: امریکی بحری بیڑے “یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین” پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
پینٹاگون کے مطابق، یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ ہک “وائر” کو پکڑنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا۔ دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو گئے اور معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیے گئے۔
یہ 10 دن کے دوران اسی طیارہ بردار جہاز سے گرنے والا دوسرا F/A-18 طیارہ ہے۔ اس سے قبل 28 اپریل کو ایک F/A-18E طیارہ اس وقت گر گیا تھا جب ہینگر میں عملہ اسے کھینچتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔
پینٹاگون کے مطابق ہر F/A-18F طیارے کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ لینڈنگ سسٹم کی خرابی کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں