ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خبروں پر بڑا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خبروں پر بڑا اعلان

واشنگٹن:امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں تیسری مدت صدارت کے لیے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا “میں صرف دو مدت کے لیے صدر بننا چاہتا ہوں، امریکی آئین بھی اسی کی اجازت دیتا ہے۔”
ٹرمپ، جو 2017 سے 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں اور 2024 میں دوبارہ صدارت پر فائز ہوئے، نے گزشتہ دنوں اپنے کچھ بیانات اور ‘ٹرمپ 2028’ کیپز کے باعث قیاس آرائیوں کو ہوا دی تھی کہ وہ ایک بار پھر صدارت کے لیے میدان میں اتر سکتے ہیں۔
تاہم ٹرمپ نے اب کہا ہے کہ یہ باتیں صرف میڈیا کو تنگ کرنے کے لیے کی گئیں تھیں اور ان کا تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ: “میں ہمیشہ سے مانتا ہوں کہ دو مدت کافی ہیں، اور یہی آئینی دائرہ کار ہے۔”
سیاسی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص دو مدت سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا، اس لیے 2028 میں ٹرمپ کی واپسی آئینی طور پر ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں