’’مودی دہشتگرد ہے‘‘ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

’’مودی دہشتگرد ہے‘‘ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

فرینڈز آف کشمیر کی کال پرواشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔امریکا میں مقیم پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے واشنگٹن کے بھارتی سفارتخانےکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی ، جس میں اوورسیز پاکستانی ، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔مظاہرین نے مودی دہشت گرد ہے، مودی کا پہلگام ڈراما،کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ،بن کے رہےگاخالصتان کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر مودی سرکار کیخلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما بلوندر سنگھ چٹھا، کشمیری کمیونٹی رہنما محمد زبیر خان ، ڈاکٹر عاشر حسین ،مظہر چغتائی ، زاہدہ خان اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین کا کہناتھاکہ پہلگا م واقعہ دراصل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا فالس فلیگ آپریشن تھا ،جووقت کے ساتھ ثابت ہورہاہے۔ہم بھارتی حکومت اور بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دنیاجان گئی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے سے کس کو فائدہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں