دبئی اوپن : اعصام الحق مینزڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

دبئی : پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں شروع ہو چکے ہیں ۔بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر پاکستانکےاعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ یوروگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں