بستر پر لیٹ کر موبائل دیکھنا نقصان دہ
ماہرین نے حال ہی میں پایا ہے کہ بستر پر لیٹ کر ایک گھنٹہ موبائل دیکھنا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے مگر اس حوالے سے اعتدال کا دامن تھامنا ضروری ہے۔ناروے کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے 45 ہزار یونیورسٹی طلبہ پر تحقیق کر کے معلوم کیا کہ جو مرد اور خواتین رات کو بستر پر لیٹ کر صرف ایک گھنٹہ بھی موبائل فون دیکھتے ہیں تو ان میں بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد بڑھ جاتا ہے۔یہ عادت اپنا کر انسان کی نیند کی کوالٹی و مقدار متاثر ہوتی ہے۔ لہذا اس عادت کو ترک کردینا بہتر ہے۔
Load/Hide Comments



