عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
ممبئی: بھارت کے لیجنڈ گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس کی عمر 72 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادھاس کی بیٹی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔ پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چٹھی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔
Load/Hide Comments