پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں سمیت 9 فٹبالرز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا انکشاف

لندن: برطانیہ میں انسداد ممنوعہ ادویات کے ادارے یو کے اینٹی ڈوپنگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز میں ممنوعہ ادویات کا استعمال پایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔
یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں جن پر باضابطہ کارروائی کی گئی ہے جن میں چیلسی کے مائیخائلو مودریک اور سابق مانچسٹر یونائیٹڈ مڈفیلڈر پال پوگبا شامل ہیں۔
Load/Hide Comments