معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے

معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور: سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل اور جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔
جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی، انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
اداکار جاوید کوڈو نے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں