فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر مائیکروسافٹ نے دو انجینیئرز کو برطرف کر دیا

فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر مائیکروسافٹ نے دو انجینیئرز کو برطرف کر دیا

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سافٹ ویئر انجینیئرز کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کو “جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالنا” قرار دیا ہے۔
یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب کینیڈا میں موجود انجینیئر ابتہال ابوسعید نے مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔
لائیو ایونٹ کے دوران انہوں نے کہا: “مصطفیٰ، تم پر شرم ہے۔ مائیکروسافٹ ہمارے علاقے میں نسل کشی کو طاقت فراہم کر رہا ہے۔”
انہوں نے اسٹیج پر ایک کفیہ (فلسطینی رومال) بھی پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی نے انہیں باہر نکال دیا۔ بعد میں انہوں نے کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا اور دیگر اعلیٰ حکام کو ای میل بھیجی، جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے اسرائیلی ملٹری سے تعلق پر خاموشی اختیار نہ کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں