نامور انڈین فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی انتقال کرگئے

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی انتقال کرگئے۔83 سالہ کمار شاہانی انڈین پیرالل سینما کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کو مایا دھرپن (1972)، ترنگ (1984)، گتھا (1989) اور قصبہ (1990) جیسی بہترین فلمیں دیں۔وہ 7 دسمبر 1940 کو پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم حاصل کی۔فلم ’مایا دھرپن‘ پر انہیں 1973 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ ان کا فلمسازی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں