غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملوں میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جب کہ 115,225 شہری زخمی ہو چکے۔صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے۔فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچوں سمیت شہید کر دیا۔ صالح 18 مارچ کے بعد شہید ہونے والے چوتھی فلسطینی صحافی ہیں۔میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی و فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے علاقے صیدا کے رہائشی علاقے میں ایک فلیٹ پر حملہ کر کے حماس کمانڈر حسن فرحات کو ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید کر دیا۔ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کی تنظیم کے11 ویں ڈاکٹر حسام آل لولو، ان کی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کو بمباری کر کے شہید کردیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے غزہ،مغربی کنارے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں