ٹرمپ کے نئےٹیکس عائد کیے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے ٹیکسوں کے اعلان کے 2 روز کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی سے دوچار ہوگئیں اور سرمایہ کار 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم سے محروم ہوگئے۔ امریکی ٹیکسز کے بعد چینی منصوعات یورپی منڈیوں میں جانے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔نئے ٹیرف کے اعلان کے پر اسٹاک مارکیٹس 5 سال کی بدترین مندی کا شکار ہوگئیں۔ ڈاؤ جونز5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 4.6 فیصد اور نیسڈک میں 4.7 فیصد کمی ہوئی۔
Load/Hide Comments