ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا

کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس اگست سے یہ عہدہ تھا۔ ڈاکٹر کترینہ آرمسٹرانگ نے استعفیٰ کولمبیا یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔
Load/Hide Comments