ٹرمپ کا محکمہ تعلیم کے خاتمے کے لیے نیا حکم جاری

ٹرمپ کا محکمہ تعلیم کے خاتمے کے لیے نیا حکم جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کا تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ اقدام ایک انتخابی وعدے کی تکمیل ہے جس سے قدامت پسند حلقوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ تعلیم کے حامیوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔یہ آرڈر اس اعلان کے چند دن بعد آیا ہے جس میں محکمہ تعلیم نے اپنی نصف سے زیادہ ملازمین کو فارغ کرنے کی بات کی تھی۔ یہ ٹرمپ کے حکومت میں آنے کے بعد امریکی حکومت کی ساخت میں تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین اقدام ہے۔ٹرمپ نے اس آرڈر پر دستخط کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، اس موقع پر طلباء، اساتذہ، والدین اور ریاستی گورنرز بھی موجود تھے۔امریکا میں تعلیم طویل عرصے سے ایک متنازعہ موضوع رہی ہے، جہاں قدامت پسند حلقے اسکولوں کے انتخاب کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو نجی اسکولوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں