9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے

9 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں پھنسے ناسا کے دونوں خلا باز زمین پر واپس پہنچ گئے

واشنگٹن: ناسا کے خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز نو ماہ کے طویل خلائی مشن کے بعد منگل کے روز کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے۔
یہ دونوں خلا باز SpaceX Crew Dragon کیپسول کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانی میں نرم لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ مشن اصل میں بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کے ذریعے آٹھ روزہ تجرباتی سفر کے طور پر شروع کیا گیا تھا، لیکن خلائی جہاز کے تکنیکی مسائل کے باعث ان کی واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے بعد انہیں ناسا کے باقاعدہ کریو روٹیشن کا حصہ بنا دیا گیا۔
خلانوردوں نے 286 دن خلا میں گزارے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر 150 سے زائد سائنسی تجربات انجام دیے۔ ناسا کے مطابق، یہ ایک غیر متوقع مگر کامیاب مشن ثابت ہوا، جس میں اسٹار لائنر کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے۔
منگل کو صبح 5:05 جی ایم ٹی پر Crew-9 مشن کے چار خلا باز اسپیس اسٹیشن سے الگ ہوئے اور 17 گھنٹوں بعد 2:57 پاکستانی وقت پر فلوریڈا کے ساحل سے 50 میل دور خلیج میکسیکو میں اترے۔
مشن کی طوالت پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوال اٹھایا، اور الزام لگایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ناسا خلا بازوں کو جان بوجھ کر خلا میں چھوڑ دیا۔ اس کے جواب میں ناسا نے انخلاء کی تیاری تیز کی، اور SpaceX کے ایک محفوظ کیپسول کو متبادل طور پر استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں