جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی: عبدالرزاق
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پشاور کی ٹیم ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ جب پشاور میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کےہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہوسکتے ہیں۔بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیےدوسری جانب شو میں موجود کرکٹر کائنات امتیاز نے کہاکہ افتخار سے بہت امیدیں تھیں، وہ میچ جتوا سکتے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments