ہیوسٹن: ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف کے زیر اہتمام سالانہ فنڈریزنگ افطار ڈنر

ہیوسٹن (رپورٹ نمائندہ خصوصی)ہیوسٹن میں امریکہ کی سب سے سرگرم فلاہی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف کے سالانہ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیاجس میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور صرف 30 منٹس میں دیڑھ لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع کرلی گئی افطار ڈنر میں پاکستان سمیت دیگر مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو ایک پریزینٹیشن میں بتایا گیا کہ ہیلپنگ ہینڈ رواں سال میں فلاحی اور رفاحی کاموں پر 60 ملین ڈالرز خرچ کرے گی تقریب میں میڈیا گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ کےڈائریکٹر الیاس چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 10 ہزار یتیم بچوں سمیت دنیا بھر میں 28 ہزار سے زائد بچوں کی کفالت کررہی ہےالیاس چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 50ملین ڈالرسے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا دماغی امراض اور بحالی کا مرکز رواں سال کے آخر میں خدمات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردے گا جہاں مستحقین کو دماغی امراض کے علاج لئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیںگی