رمضان المبارک ،امریکہ کے سب سے بڑے گروسری سٹور ورلڈ فوڈ پر طوفانی سیل

رمضان المبارک ،امریکہ کے سب سے بڑے گروسری سٹور ورلڈ فوڈ پر طوفانی سیل

ہیوسٹن(خصوصی رپورٹر)رمضان المبارک کے مہینے میں ہرسال کی طرح اس سال بھی امریکہ کے سب سے بڑے گروسری سٹورورلڈفوڈ پرطوفانی سیل لگادی گئی ہےاشیاء صرف اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کی گئی ہےرمضان کی خریداری کیلئےورلڈ فوڈ پر صارفین کا ازدھام امڈ آیا ادائیگی کاونٹرز پر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں گروسری سٹور کیلئے مخصوص پارکنگ لاٹس میں پارکنگ کی جگہ ملنا مشکل ہوگئی ورلڈ فوڈ کی منیجرمسٹر علی کا بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان کی اس غیر معمولی سیل کا مقصد صارفین کو اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے اور اشیاء صرف اور خوردونوش سمیت مشروبات اور دیگر اشیاء پر زیادہ سے زیادہ رعایت دینا ہے اس موقع پر صارفین کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ کی اشیاء پر مقرر رعایتی نرخوں کا دیگر اسٹورز سے کوئی مقابلہ نہیں ہے جس کا واضح ثبوت اسٹور پر لوگوں کا نظر آنے والا سمندر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں