فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے کا معاملہ، آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

دبئی؛چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعمی تقریب کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی اسٹیج پرغیر موجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم تھے اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی طلب کی گئی تھی۔
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے، میزبان پی سی بی کے نمائندے کو اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید وہاں موجود تھے لیکن آئی سی سی نے ان کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں