یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں

یمن اور جبوتی کے ساحلوں کے قریب غیرقانونی پناہ گزینوں کی کشتیوں کے حادثات میں 186 افراد لاپتہ اور کم از کم دو ہلاک ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اے ایف پی کو جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات کی رات چار کشتیاں الٹ گئیں۔ یمن کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے حادثے میں 181 تارکین وطن اور پانچ یمنی عملے کے ارکان لاپتہ ہیں جبکہ دو عملے کے ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب دو دیگر کشتیوں کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے، تاہم باقی تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث یہ حادثات پیش آئے۔
Load/Hide Comments