ڈونلڈ ٹرمپ کا فیفا ورلڈ کپ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیفا ورلڈ کپ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026 ورلڈ کپ کے دوران 100 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور اس کے فائنل میں تقریبا 2 بلین سے زائد سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اس ایونٹ کے دوران دو لاکھ نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں