نکول کڈمین دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

معروف اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔فوربس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، نکول نے 2024 میں مجموعی طور پر 41 ملین ڈالر کمائے، جن میں سے 31 ملین ڈالر ان کا خالص منافع تھا۔فوربس کی فہرست میں ٹاپ 20 میں صرف تین خواتین شامل ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی نوجوان نہیں ہے۔ نکول کڈمین، جو 57 سال کی ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس عمر میں بہت کم خواتین کو مرکزی کردار ملتے ہیں، لیکن نکول نے نہ صرف اپنی حیثیت برقرار رکھی بلکہ اپنی شرائط پر فلمیں بھی بنائیں۔نکول کڈمین نے 2024 میں کئی ہائی پروفائل پروجیکٹس کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تین مشہور شوز میں مرکزی کردار ادا کیا، جن میں ’دی پرفیکٹ کپل‘، ’لائنس‘، اور ’ایکسپیٹس‘ شامل ہیں۔ ان شوز میں انہیں ہر قسط کےلیے 1 ملین ڈالر معاوضہ ملا۔اس کے علاوہ، نکول دو رومانس فلموں ’بے بی گرل‘ اور ’اے فیملی افیئر‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلمیں کامیاب ثابت ہوئیں، اور ان میں نکول کی جوڑی نسبتاً کم عمر اداکاروں کے ساتھ دکھائی گئی۔