امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ

امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت موسم گرما تک متعدد ممالک میں قونصل خانے ختم کیے جائیں گے اور وہاں تعینات مقامی ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام محکمہ خارجہ کی جانب سے انتظامی تبدیلیوں کا حصہ ہے، لیکن اس فیصلے پر قومی سلامتی کے امور پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔سی آئی اے حکام نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق کئی ممالک میں امریکی سفارتی مشنز کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں