امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا خلا میں سفر کا اعلان

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایک ایسے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ وہ جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے ذریعے خلا میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔کیٹی پیری نے اس موقع پر کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔بلیو اوریجن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کیٹی پیری کے علاوہ کئی دیگر معروف خواتین بھی شامل ہیں، جن میں جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز، ٹی وی میزبان گائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بوو، ریسرچ سائنسدان امندا نووئین، اور فلم پروڈیوسر کیرین فلین شامل ہیں۔ یہ تمام خواتین اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور اب وہ خلا کے سفر کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments