اب واٹس ایپ وائس میسیجز کو تحریر میں بدلیں نیا فیچر
واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں یہ دلچسپ فیچر متعارف کرایا تھا، جو اب پاکستانی صارفین کےلیے بھی دستیاب ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ وائس میسیجز کو خودکار طور پر تحریر میں بدل سکتے ہیں، جو خاص طور پر مصروف لمحات میں بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر وائس میسیجز کو تحریری شکل میں تبدیل کرنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ فی الحال، یہ سہولت چار زبانوں میں دستیاب ہے: انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی، اور روسی۔ واٹس ایپ کی انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں مزید زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا، لیکن اردو زبان کے لیے ابھی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



