ہیوسٹن میں فرینڈز آف کراچی کے زیر اہتمام دعوت پائے ونہاری کااہتمام

ہیوسٹن(خصوصی رپورٹ)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم “فرینڈز آف کراچی” کی جانب سے موسم سرما کی روائتی سالانہ دعوت پائے و نہاری کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف کراچی برسوں سے موسم سرما میں پائے و نہاری کا اہتمام کرتے ہیں اوریہ تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں روایتی پائے اور نہاری کھانے کا اپنا ہی لطف ہے جس سے سردی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔فرینڈز آف کراچی کے رہنماء عارف عظیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرینڈز آف کراچی برسوں ہیوسٹن سمیت امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں فعال ہے۔ سماجی ضیافت کے ذریعے کراچی اور پاکستان کی روایات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ سماجی ضیافت میں پاکستان ایسوسی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر سراج نارسی، معروف کاروباری شخصیات غلام بمبئے والا، فاروق روبی، معید خان، شکیل خان، فیاض خان، ذوالفقار ڈوکا، حسن علی مومن، آفتاب ناگوری، نعیم بہیلم، فہیم اخوند، خورشید احمد، رفیق خادم علی، ریحان شکاری، ظفر قریشی، اقبال محمود قریشی، سعید زئی، راشد قریشی، تسنیم صدیقی، شاہد بیگ، اسلم بیگ کے علاوہ فعال کمیونٹی اراکین امتیاز احسن، امیر علی، ندیم شیخ، عابد نقوی، خرم زئی، امجد قائم خانی، ناصر یونس، یاسر وقار، مظفر صدیقی، سید شہزاد، نجیب احمد، عارف رئوف، سید شعیب احمد اور ناصر علی سمیت وکلاء، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔