ہیوسٹن میں افطار انتظامی کمیٹی کا اجلاس، 1000 سے زائد افراد کی رجسٹریشن

ہیوسٹن میں افطار انتظامی کمیٹی کا اجلاس، 1000 سے زائد افراد کی رجسٹریشن

ہیوسٹن (خصوصی رپورٹ )امریکہ کی سب سے بڑی ہیوسٹن افطار کیلئے رجسٹریشن کا انعقاد افطار کی انتظامی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس کی نگرانی افطار کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ اور انتظامی کمیٹی کے ارکان احمد یاسین ، مئیر ہیوسٹن کے نمائندے مسٹر کے، اوران عثمان، ISGH کے صدر عمران غازی اور PAGH کے صدر سراج نارسی نے کی ۔انتہائی شفاف طریقے سے بڑی سکرین پر دکھائی جانے والی آن لائن رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں صرف 5 منٹس میں ایک ہزار سے زائد افراد کی جانب سے اندراج کرایا گیا ۔

اس موقع پر افطار کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ کا میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کمیونٹی کے جو لوگ اپنے ناموں کا اندراج نہیں کراسکے وہ 28 فروری کو رجسٹریشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کراسکتے ہیں۔افطار کیلئےرجسٹریشن کے آغاز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرب کمیونٹی کے رہنما احمد یاسین کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن افطار میں لاتعداد سفارت کار اور منتخب نمائندے بھی شرکت کرینگے افطار کی انتظامی کمیونٹی کی اہم اشتراکی تنظیم PAGH کے صدر سراج نارسی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیوسٹن افطار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دو ہزار سے زائد افراد شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں