کنگ خان ’’منت‘‘ کو چھوڑ کر کرائے پر کیوں منتقل ہورہے ہیں؟

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان جلد اپنے خاندان کے ہمراہ اپنا مشہور بنگلہ ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں تزین و آرائش کے سلسلے میں جاری کام کی وجہ سے شاہ رُخ خان اور ان کے بیوی بچوں کو منت چھوڑ کر ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔
کنگ خان کے محل جیسے گھر میں کئی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس آر کے اور ان کا خاندان عارضی طور پر ممبئی کے علاقے باندرہ کے پالی ہل میں شفٹ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ منت ممبئی کے علاقے باندرہ کا ایک آئیکونک محل نما بنگلہ ہے جو روزانہ سینکڑوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بھارت کے مختلف حصوں سے مداح آتے ہیں اور شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں اس کے بڑے دروازوں کے باہر انتظار کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments