30 دن تک چینی نہ استعمال کر نے کے اثرات

30 دن تک چینی نہ استعمال کر نے کے اثرات

چینی کے زیادہ استعمال کا براہ راست تعلق ٹائپ 2 ذیابیطس سے ہے۔ اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ چینی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر 30 دن تک چینی استعمال نہ کی جائے تو جسم میں کیا تبدیلیاں رونما ہونگی؟چینی سے مکمل اجتناب عمر سے متعلقہ جلد کی خرابی کو کم کر سکتا ہے اور شوگر سے متعلقہ جلد کے مسائل کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔چینی کو ایک ماہ تک نہ کھانے سے آپ کو بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دیگر متعلقہ بیماریوں کا خطرہ تقریباً ختم ہوسکتا ہے۔یہ میٹھے کھانوں پر مبنی کیلوریز کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور وزن کم کرنے اور مُٹاپے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔چینی ترک کرنے کے بہت سے فوائد میں سے دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی سے بچا جاسکتا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں